چین میں متعین پاکستانی سفیر معین الحق سوڈان سے پاکستانی شہریوں کے بحفاظت انخلا پر چین کے مشکور

2023/04/30 19:15:53
شیئر:


تیس اپریل کو چین میں متعین پاکستانی سفیر معین الحق نے چینی وزارت خارجہ کے شعبہ ایشیاء کے ڈائریکٹر جنرل لیو جن سونگ سے ملاقات کے موقع پر پاکستانی حکومت کی جانب سے سوڈان سے پاکستانی شہریوں کے بحفاظت انخلا میں چین کی مدد پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔
معین الحق نے کہا کہ چین کی مدد سے دو سو سے زائد پاکستانی شہری  چینی گاڑیوں اور فوجی جہاز پر سوار ہو کر بحفاظت سوڈان سے نکلے ہیں اور انہیں بہت فخر ہے۔پاکستان اور چین ہر مشکل کی گھڑی میں ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں، حالیہ پیش رفت اور چین کی مدد پاک چین دوستی کی ایک اور عکاسی ہے۔
جناب لیو جن سونگ نے کہا کہ اس مرتبہ چین نے پاکستان سمیت دیگر دوست ممالک کی مدد کی ہے جو چین پاک آہنی دوستی اور چین کے ذمہ دارانہ رویے کی عکاسی ہے۔چین پاکستان کے ساتھ  باہمی حمایت جاری رکھتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو مزید بلندی تک پہنچانے کا خواہاں ہے۔