برطانیہ میں اساتذہ کی ہڑتالوں کے باعث اسکولوں کی بندش کا اندیشہ

2023/04/30 17:06:22
شیئر:



28 اپریل کو برطانوی اخبار "ٹائمز" کی ویب سائٹ کے مطابق، برطانیہ میں چار بڑی تعلیمی یونینز نے اساتذہ کی ہڑتالی سرگرمیوں کو مربوط کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ، جس کے نتیجے میں آنے والے موسم خزاں میں برطانیہ میں تقریباً تمام اسکول بند ہوسکتے ہیں.
 28 اپریل کو چار بڑی تعلیمی یونینز کے رہنماؤں نے نیشنل ایسوسی ایشن آف پرائمری اینڈ سیکنڈری اسکول پرنسپلز کے سالانہ اجلاس میں مشترکہ طور پر اعلان کیا کہ یونین ہڑتالی سرگرمیوں کو مربوط کرے گی۔ نیشنل ایجوکیشن یونین کے شریک سیکریٹری جنرل کیون کورٹنی نے کہا کہ ہڑتال میں چار لاکھ اساتذہ شامل ہوسکتے ہیں اور ہر سرکاری اسکول متاثر ہوگا۔ چاروں بڑی یونینز تنخواہوں، اسکول فنڈنگ اور کام کے بوجھ جیسے مسائل پر حکومت کے ساتھ بات چیت جاری رکھنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے پیش کردہ فارمولے سے انکار کر دیا ، جس کے مطابق رواں سال ایک ہزار پاؤنڈ  کا معاوضہ دیا جائےگا اور اگلے تعلیمی سال کے لیے اوسطاً 4.5 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔
برطانوی وزارت تعلیم کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ کوئی بھی ہڑتال کی سرگرمی انتہائی تباہ کن ہے۔ ہم نے اپنے اساتذہ کو ان کی محنت اور لگن کے اعتراف میں منصفانہ اور معقول معاوضے کی پیش کش کی ہے۔ "