روسی سفارت خانے سے وابستہ اسکول کی عمارت پولینڈ کی ریاستی ملکیت ہے، پولش وزارت خارجہ

2023/04/30 15:54:28
شیئر:

29اپریل کو پولینڈ کی وزارت خارجہ کے ترجمان لوکاز جسینا نے ایک بیان میں کہا کہ روسی سفارت خانے سے وابستہ اسکول کی عمارت پولینڈ کی ریاستی ملکیت ہے اور اس کی کوئی سفارتی حیثیت نہیں ہے  اور نہ ہی اس کا سفارتی تعلقات سے متعلق ویانا کنونشن سے کوئی تعلق ہے۔ روس کو اس واقعے پر احتجاج کرنے کا حق حاصل ہے لیکن پولینڈ کے اقدامات قانون کی حدود میں ہیں۔

اس سے قبل پولینڈ میں روس کے سفیر آندرےئیف نے کہا تھا کہ پولینڈ پولیس کی جانب سے روسی سفارت خانے کے اسکول کی ناکہ بندی پر روس پولینڈ سے احتجاج کرے گا۔روس نے اسے سفارتی تعلقات سے متعلق ویانا کنونشن کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ اسی روز روسی وزارت خارجہ نے بھی ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ روس پولینڈ کی جانب سے روسی سفارت خانے سے وابستہ اسکول میں زبردستی داخلے کو ایک اشتعال انگیز اقدام سمجھتا ہے اور روس سخت جواب دے گا۔ روسی میڈیا رپورٹس کے مطابق 29 تاریخ کی صبح پولینڈ کے شہر وارسا میں پولیس نے پولینڈ میں روسی سفارت خانے کے ایک اسکول میں زبردستی گھس کر عمارت کو بلاک کر دیا اور اسکول کے تمام عملے کو اسی روز شام سے پہلے کیمپس چھوڑنے کے احکامات جاری کیے۔