چینی فوج کی جانب سے سوڈان سے چینی اور غیر ملکی شہریوں کا کامیاب انخلا

2023/04/30 15:52:34
شیئر:

 


انتیس اپریل کو چین کی وزارت قومی دفاع کے ترجمان نے چینی فوج کی جانب سے سوڈان سے چینی اور غیرملکی شہریوں کے انخلاکے حوالے سے کہا ہے کہ

سوڈان میں چینی شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے چینی فوج کو احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ وہ سوڈان سے چینی اہلکاروں کے انخلا کا فریضہ سرانجام دے۔ متعلقہ ممالک میں چینی سفارت خانوں اور قونصل خانوں کی مدد سے چینی بحریہ کے نان نینگ اور وے شان حو  جہازوں نے 940 چینی شہریوں اور 231 غیر ملکیوں کو سوڈان سے نکالا اور انہیں بحفاظت جدہ، سعودی عرب پہنچایا۔چینی پیپلز لبریشن آرمی ہمیشہ عوام کی محافظ رہے گی، قومی اقتدار اعلیٰ، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے تحفظ اور  بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیرکے لئے ایک مضبوط قوت رہے گی.