اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل پر امریکی نگرانی ناقابل قبول ہے: زمبابوے کے رکن پارلیمنٹ

2023/05/01 16:14:51
شیئر:

 

امریکی میڈیا کے مطابق حال ہی میں امریکی حکومت نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی اقوام متحدہ کے رہنماؤں اور سینئر حکام کے ساتھ فون کالز کی نگرانی کی ہے۔ چائنا میڈیا گروپ کے نامہ نگار کو انٹرویو دیتے ہوئے زمبابوے کے قانون سازوں نے کہا کہ امریکی اقدام ناقابل قبول ہے اور اس کی مذمت کی جانی چاہیے۔ 

زمبابوے کے رکن پارلیمنٹ سوبا منڈیوانزرا نے کہا کہ امریکہ اکثر اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کے لیے بین الاقوامی تنظیموں کے معاملات کی جاسوسی کرتا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی نگرانی ناقابل قبول ہے اور باقی دنیا کو بھی امریکی اقدامات سے متعلق بہت محتاط رہنا چاہئے۔ امریکہ محض اپنے مفادات کی پیروی کرتا ہے، یہی وجہ ہے کہ امریکہ نے انٹیلی جنس سروسز میں اپنی سرمایہ کاری میں اضافہ کیا ہے اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی جاسوسی کی ہے۔ امریکہ کے اقدامات کی عالمی سطح پر مذمت کی جانی چاہیے۔