روس کا مغربی ممالک پر دوسروں کو "درس" دینے کے بجائے پہلے اپنے مسائل سے نمٹنے پر زور

2023/05/01 16:20:35
شیئر:

حال ہی میں روسی پارلیمان ڈوما کے چیئرمین وولودین نے روسی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین نے روس کے خلاف پابندیاں عائد کرنے میں امریکہ کی پیروی کی جس کا خمیازہ اُسے بھگتنا پڑ رہا ہے ۔ بہت سے یورپی ممالک کی معاشی صورتحال اچھی نہیں ہے، قیمتیں بڑھ رہی ہیں، افراط زر سنگین ہے، اور عوام بھاری بوجھ برداشت کر رہے ہیں۔ امریکہ کو بھی اسی طرح کی صورتحال کا سامنا ہے، جس میں بہت سے داخلی مسائل ہیں۔ روسی فیڈریشن کونسل کے چیئرمین مٹوینکو نے بھی ایک انٹرویو میں کہا کہ مغربی ممالک کو دوسروں کو "درس" دینے کے بجائے پہلے اپنے مسائل سے نمٹنا چاہئے۔
مقامی وقت کے مطابق 30 اپریل کو برطانیہ میں نرسوں کی سب سے بڑی یونین رائل کالج آف نرسنگ کے ارکان نے ہڑتال کا ایک نیا دور شروع کیا جس سے برطانیہ میں طبی عملے کی کمی میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ برطانیہ میں موجودہ افراط زر کی شرح اب بھی تقریباً 10 فیصد ہے اور قیمتوں میں اضافے نے ریلوے کارکنوں، سرکاری ملازمین اور اساتذہ سمیت مختلف صنعتوں پر بہت دباؤ ڈالا ہے اور  اجرتوں میں اضافے کے مطالبے پر مختلف قسم کی ہڑتالیں کی گئی ہیں۔