جنوبی کوریا کو برآمدات میں مسلسل خسارے کا سامنا

2023/05/01 16:02:18
شیئر:

 


یکم مئی کو  جنوبی کوریا کی وزارت صنعت، تجارت اور توانائی نے "اپریل امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ ٹرینڈز" رپورٹ جاری کی، جس کے مطابق  اپریل میں جنوبی کوریا کی برآمدات کی مالیت  49.62 بلین امریکی ڈالر رہی جس میں سال بہ سال 14.2 فیصد کی کمی ہے اور ماہانہ برآمدات میں اکتوبر 2022 سے لگاتار سات ماہ تک سال بہ سال کمی واقع ہوئی ہے۔
اس کے علاوہ اپریل میں درآمدات 52.23 ارب ڈالر رہیں جو سال بہ سال 13.3 فیصد کم ہیں اور تجارتی خسارہ 2.62 ارب ڈالر رہا جو خسارے کا مسلسل 14 واں مہینہ ہے۔ مئی 1997 کے بعد یہ جنوبی کوریا کا طویل ترین تجارتی خسارہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق  اپریل میں سیمی کنڈکٹر کی برآمدات میں سال بہ سال 41 فیصد کمی واقع ہوئی جو مسلسل نو ماہ تک منفی نمو ظاہر کرتی ہے۔ جنوبی کوریا کی وزارت تجارت، صنعت اور توانائی کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر سیمی کنڈکٹر کی طلب اور قیمتوں میں کمی کے باعث جنوبی کوریا کی سب سے اہم برآمد ی مصنوعات سیمی کنڈکٹر کی برآمدات سست روی کا شکار ہیں۔