داعش کے سرغنہ ابو حسین القریشی کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ ترک صدر اردوان

2023/05/01 16:47:28
شیئر:


ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے  30اپریل کو  کہا کہ ترکیہ کی نیشنل انٹیلی جنس سروس کی سکیورٹی فورسز نے ایک روز قبل شام میں ایک کارروائی میں شدت پسند تنظیم داعش کے سرغنہ ابو حسین القریشی کو ہلاک کر دیا ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز نے شامی باخبر شخصیات کے حوالے سے بتایا ہے کہ ترکیہ کی یہ کارروائی شمال مغربی شام کے علاقے عفرین کے قصبے جندریس میں کی گئی جو ترکیہ کی حمایت یافتہ شامی حزب اختلاف  "سیرین نیشنل آرمی" کا  گڑھ ہے۔ سیرین نیشنل آرمی نے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے اور نہ ہی داعش کا کوئی ردعمل سامنے آیا ہے۔
یاد رہے کہ داعش نے گزشتہ سال نومبر میں اعلان کیا تھا کہ اس کا سرغنہ ہلاک ہو چکا ہے اور ابو حسین القریشی کو نیا سربراہ منتخب کیا گیا ہے۔