امریکہ "جنگی جنون " میں مبتلا ہے اور ڈالر کی ساکھ ختم ہو رہی ہے، زمبابوے کی حکمراں جماعت کے ترجمان

2023/05/02 16:03:05
شیئر:


حال ہی میں زمبابوے کی حکمراں جماعت زمبابوے ڈیموکریٹک لیگ کےپریس سیکریٹری اور ترجمان  کرسٹوفر متسوانگوا نے چائنا میڈیا گروپ کے نامہ نگار کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ امریکہ نے "امن کے تحفظ" کے نام پر جنگ بھڑکا دی اور عالمی سطح پر ڈالر کی ساکھ ختم رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ ہمیشہ جنگ کے ساتھ رہا ہے اور دوسری جنگ عظیم کے بعد روس امریکہ کے لیے نیٹو کی مشرق کی جانب توسیع میں رکاوٹ رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ امریکہ نے یوکرین میں تنازعہ کو بھڑکایا۔ان کا کہنا ہے کہ روس کے معاملے میں امریکہ  جو کچھ حاصل کرنا چاہتا تھا ، اس کی تکمیل نہ ہو سکی ہے۔ اس کے برعکس دنیا کو اس معاملے پر تشویش ہے کہ کیا ڈالر محفوظ عالمی کرنسی ہو سکتی ہے کہ نہیں  اور  عالمی سطح پر ڈالر کی ساکھ ختم رہی ہے۔