چینی بحریہ نے سوڈان سے چینی شہریوں کے انخلا کا کام مکمل کر لیا

2023/05/02 19:00:03
شیئر:


سوڈان سے چینی شہریوں کے انخلا کا کام کامیابی سے مکمل کرنے والے چینی بحریہ کے گائیڈڈ میزائل تباہ کن جہاز نان نینگ اور انٹیگریٹڈ سپلائی شپ وے شان حو آج بحیرہ احمر سے روانہ ہوگئے اور خلیج عدن میں موجود سان یا گائیڈڈ میزائل فریگیٹ میں شامل ہو کر اپنے ایسکارٹ مشن کو جاری رکھیں گے۔
مقامی وقت کے مطابق  26 اپریل کو خلیج عدن کے صومالی پانیوں میں ایسکارٹ مشن انجام دینے والے  چینی بحریہ کے گائیڈڈ میزائل تباہ کن جہاز نان نینگ اور انٹیگریٹڈ سپلائی شپ وے شان حو احکامات کی روشنی میں فوری طور پر سوڈان کی طرف روانہ ہوئے۔ دونوں جنگی جہازوں نے 24 گھنٹوں میں تیز رفتاری سے 630 ناٹیکل میل سے زیادہ کا سفر طے کیا اور درکار وقت سے 7 گھنٹے پہلے  خلیج عدن سے پورٹ سوڈان کے قریب پانیوں تک پہنچے۔
چھ دنوں میں دونوں جہازوں نے 1,140 ناٹیکل میل سے زیادہ کا سفر کرتے ہوئے  دو کھیپوں میں کل  1،171 افراد کو سوڈان سے نکالا، جن میں 940 چینی شہری اور 231 غیر ملکی شامل تھے. 
اس وقت سوڈان سے نکالے گئے  چینی شہری حکومت چین  کی جانب سے چارٹرڈ پروازوں کے ذریعے وطن واپس لوٹ رہےہیں۔یاد رہے کہ  2011 میں لیبیا سے اور 2015 میں یمن سے انخلا آپریشن کے بعد چینی بحریہ کے لئے یہ تیسرا موقع ہے کہ بیرون ملک انخلا کے مشن کو انجام دینے کے لئے بحری جنگی جہاز بھیجے گئے ہیں۔