امریکہ یکم جون سے قرضوں کی ادائیگی میں ناکام ہو جائےگا، امریکی وزیر خزانہ یلین

2023/05/02 16:01:08
شیئر:


یکم مئی کو  امریکی وزیر خزانہ جینٹ یلین نے امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر کیون میک کارتھی کے نام ایک خط میں کہا ہے کہ اگر کانگریس یکم جون سے پہلے قرضوں کی حد میں دوبارہ اضافہ نہ کر سکی تو ملک یکم جون کو قرض لینے کی حد کو توڑ دے گا جس کے نتیجے میں قرضوں کی عدم ادائیگی ہوگی۔ یلین کا کہنا ہے کہ یہ پیش گوئی موجودہ آپریٹنگ ڈیٹا پر مبنی ہے۔ 
دوسری جانب عالمی شہرت یافتہ سرمایہ کار چارلی مونگیر نے حال ہی میں امریکی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں خبردار کیا ہےکہ امریکی بینکنگ سیکٹر  خراب کمرشل رئیل اسٹیٹ قرضوں سے بھرا ہوا ہے۔ امریکی کمرشل رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کو طوفان کا سامنا ہوگا۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا  کہ امریکہ میں رئیل اسٹیٹ کی قیمتوں میں کمی کی بدولت  وسیع پیمانے پر رئیل اسٹیٹ  کی صورتحال خراب ہو چکی ہے۔ اور بہت سے دفاتر کی عمارتیں اور شاپنگ سینٹر مشکلات کا شکار ہیں۔ مونگیر نے نشاندہی کی کہ فی الحال بینک آف امریکہ نے کمرشل رئیل اسٹیٹ  قرضوں کی فراہمی  کو  سخت کرنا شروع کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ  2022 سے امریکی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں کرائے میں کٹوتی  جیسے بحران کے اشارے دکھائی دے رہے ہیں ، اور مارکیٹ کو خدشہ ہے کہ سال 2008 کی طرح  رئیل اسٹیٹ کہیں دوبارہ کریش نہ کر جائے۔