چین میں خلائی ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے سرگرم نوجوان

2023/05/02 17:31:31
شیئر:

 

1988 میں پیدا ہونے والے لو شن شینگ چائنا ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن کے ملازم ہیں۔ وہ اور ان کے ساتھی چین کی لانگ مارچ-5 اور لانگ مارچ-7 سیریز کی کیریئر راکٹس کی فائنل اسمبلی اور ٹیسٹنگ کے ذمہ دار ہیں۔ 
"فائنل اسمبلی راکٹ کے ڈیزائن کی حتمی تکمیل بھی ہے، اور اسمبلی کے عمل میں معمولی سا مسئلہ راکٹ کی پرواز پر لامحدود اثر ڈال سکتا ہے." لانگ مارچ 5 بی کیریئر راکٹ کی فیئرنگ لانچ سائٹ کی اسمبلی کی کمانڈ کے دوران ، لو شن شینگ ، فیئرنگ کے ہر ڈھانچے اور سائز سے بخوبی شناسا ہیں تاکہ کسی غلطی کا احتمال نہ رہے۔ 
گزشتہ 10 سالوں میں ، لو شن شینگ نے 22 راکٹس کی اسمبلی اور رینج پر 11 راکٹس لانچ میں حصہ لیا  ہے۔ 
راکٹ اسمبلی سائٹ پر، نوجوان چہرے ہر جگہ دیکھے جا سکتے ہیں. ایک سینئر کی حیثیت سے  لو شن شینگ نے ٹیم کے ہر ایک رکن کی رہنمائی کی ہے ۔ان کی ٹیم جس میں اوسط عمر 29 سال ہے ، نے لو شن شینگ  کی قیادت میں متعدد راکٹس کے حتمی اسمبلی ٹاسک مکمل  کیے ہیں۔ 
لو شن شینگ کہتے ہیں کہ"مستقبل میں خلائی تحقیق اور انسان بردار چاند پر اترنے کے لیے ہماری نسل کے نوجوانوں کی ضرورت ہے اور یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے خلائی خواب میں اپنا حصہ ڈالیں۔"