چین کا ازبکستان میں نئے آئین پر کامیاب ریفرنڈم کا خیرمقدم

2023/05/02 19:51:30
شیئر:


حال ہی میں  ازبکستان نے کامیابی کے ساتھ نئے آئین پر ریفرنڈم کرایا اور ووٹنگ کے ابتدائی نتائج  سے ظاہر ہوتا ہے کہ  آئین میں ترمیم کامیابی سے منظور کر لی گئی ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے 2 مئی کو  ازبکستان میں نئے آئین پر کامیاب ریفرنڈم پر   ازبکستان کو مبارکباد دی ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امید ظاہر کی ہے کہ صدر میرزییوئیف کی قیادت میں، ازبکستان کے عوام یقینی طور پر مختلف اصلاحات اور ترقیاتی منصوبوں میں بڑی کامیابیاں حاصل کریں گے.ترجمان نے کہا کہ  ایک دوست ہمسایہ اور جامع اسٹریٹجک پارٹنر کی حیثیت سے چین ازبکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور مختلف شعبوں میں باہمی فائدہ مند تعاون کو گہرا کرنے اور چین ازبکستان ہم نصب معاشرے  کی تعمیر میں مسلسل نئے نتائج حاصل کرنے کے لئے ازبکستان کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں ہے۔