چین کی قومی کنزیومر مارکیٹ میں مضبوطی کا رجحان برقرار

2023/05/02 15:36:58
شیئر:

چینی وزارت تجارت کے مطابق یکم مئی کو قومی کنزیومر مارکیٹ میں ایک مضبوط پُرجوش ماحول، اعلیٰ مقبولیت اور مضبوط فروخت دیکھی گئی ہے۔ روزمرہ ضروریات کی فراہمی وافر مقدار میں ہے اور قیمتیں بنیادی طور پر مستحکم ہیں۔ وزارت تجارت کے بزنس بگ ڈیٹا مانیٹرنگ کے مطابق ملک بھر میں اہم ریٹیل اور کیٹرنگ انٹرپرائزز کی فروخت میں سال بہ سال 15.6 فیصد اضافہ ہوا۔ 
یکم مئی کو آٹوموبائلز، کپڑوں، کاسمیٹکس اور سونے اور چاندی کے زیورات میں اہم ریٹیل انٹرپرائزز کی فروخت میں بالترتیب 25.1 فیصد، 24 فیصد، 19.9 فیصد اور 9.6 فیصد سال بہ سال اضافہ ہوا۔ کیٹرنگ اور تفریح کی کھپت گرم رہی اور اہم کیٹرنگ انٹرپرائزز کی فروخت میں سال بہ سال 61.7 فیصد اضافہ ہوا۔
 یکم مئی کو ملک بھر میں زرعی اور ضمنی مصنوعات کی 100 وسیع ہول سیل منڈیوں میں اناج اور تیل، گوشت، پولٹری انڈے، سبزیوں اور پھلوں کا وافر ذخیرہ موجود تھا۔اس دوران اناج، خوردنی تیل، گوشت، انڈے اور پھلوں کی قیمتیں بنیادی طور پر مستحکم رہی ہیں ۔