امریکی فیڈرل ریزرو بورڈ کا دو روزہ اجلاس ، شرح سود میں مزید اضافہ متوقع

2023/05/03 17:14:34
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 2 مئی کی صبح امریکی فیڈرل ریزرو بورڈ کاشرح سود  سے متعلق دو روزہ اجلاس شروع ہوا اور تجزیہ کاروں کا عام  خیال ہے کہ فیڈ موجودہ اجلاس کے اختتام پر شرح سود میں مزید 25 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کرےگا ، جس سے امریکہ میں شرح سود کے حدف کی حد 5فیصد سے 5.25فیصد تک پہنچ جائے گی ، جو عالمی مالیاتی بحران کے بعد کی بلند ترین سطح ہے۔
امریکی وزارت محنت کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق رواں سال مارچ میں امریکی افراط زر کی شرح 5 فیصد تھی جو اب بھی اپنے طویل مدتی ہدف 2 فیصد سے زیادہ ہے۔ رائے عامہ کا کہنا ہےکہ جو کچھ اب فیڈ کے سامنے ہے وہ ایک تضاد ہے۔ یعنیٰ  شرح سود میں اضافہ جاری رکھنے سے بینکوں میں نقدی کی کمی کا بحران مزید شدت اختیار کرےگا، لیکن اگر شرح سود میں اضافے کو معطل کیا جائے تو  افراط زر کو مؤثر طریقے سے روکا نہیں جاسکتا ہے۔