جنوبی کوریائی حکومت کی خارجہ پالیسی سرد جنگ کے زمانے میں ٹھہری ہوئی ہے، جنوبی کوریا کی حزب اختلاف جماعت

2023/05/03 16:23:01
شیئر:

جنوبی کوریائی صدر کے حالیہ دورہ امریکہ کو اندرن ملک اور باہر دونوں جانب تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ 2 مئی کو جنوبی کوریا کی سب سے بڑی حزب اختلاف جماعت ڈیموکریٹک پارٹی نے موجودہ حکومت کی جانبدارانہ خارجہ پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے اسے "سرد جنگ کے دور میں ٹھہرنا" قرار دیا ہے۔
 ڈیموکریٹک پارٹی نے 2 تاریخ کو ایک بیان میں نشاندہی کی کہ جنوبی کوریا کے صدر کے دورہ امریکہ نے جنوبی کوریا کے عوام کو حقیقی فوائد سے محروم رکھا ہے۔ حکومت کی "نظریاتی سفارتکاری" جنوبی کوریا کے عوام کی نظروں میں سرد جنگ کے دور میں ٹھہری ہوئی ہے اور جنوبی کوریا کے مفادات کو نقصان پہنچائے گی۔ 
ادھر شمالی کوریا کی مرکزی خبررساں ایجنسی  نے  یکم سے 2  تاریخ تک متعدد تبصرے شائع کیے جن میں نشاندہی کی گئی ہے کہ امریکہ اور جنوبی کوریا کے رہنماؤں کی طرف سے جاری کردہ "واشنگٹن اعلامیہ"  جزیرہ نما کوریا میں ایک اور جوہری بحران پیدا کرنے والا "ڈیٹونیٹر " ہے۔  کچھ بین الاقوامی ماہرین نے بھی نشاندہی کی  ہےکہ اس وقت جنوبی کوریا اور امریکہ علاقائی توازن بگاڑ رہے ہیں جو  عالمی امن کے لئے خطرہ بن سکتا ہے۔