یوم مئی کی تعطیلات کے دوران چین میں سیاحوں کی تعداد 274ملین رہی

2023/05/03 19:19:11
شیئر:

رواں سال یوم مئی کی تعطیلات کے دوران چین میں ثقافت اور سیاحت کے شعبوں کی ترقی کا مضبوط رجحان دکھائی دے رہا ہے۔ چین کی وزارت ثقافت اور سیاحت کے مرکز شماریات کے اندازے کے مطابق ملک بھر میں یوم مئِی کی تعطیلات کے دوران سیاحوں کی تعداد 274 ملین رہی جس میں سال بہ سال70.83 فیصد کا اضافہ ہے اور2019 کی اسی مدت کے مقابلے میں بحالی کی شرح119.09 فیصد تک جا پہنچی ہے۔ تعطیلات کے دوران ملک بھر میں سیاحتی آمدنی کا حجم 148.056ارب یوان رہا جس میں سال بہ سال128.90 فیصد کا اضافہ ہے اور2019 کی اسی مدت کے مقابلے میں بحالی کی شرح100.66فیصد تک پہنچ چکی ہے۔