چین میں یوم مئی کی تعطیلات کے بعد مسافروں کی واپسی کا عمل شروع

2023/05/03 16:27:19
شیئر:

2مئی کو ،چین کی قومی ریلوے نے مجموعی طور پر 17.213 ملین مسافروں کی آمد و رفت کو یقینی بنایا  اور 11698 مسافر ٹرینیں چلائی گئیں۔ 3 مئی کو ، یوم مئی کی تعطیلات کے آخری دن ، قومی ریلوے کے ذریعے مسافروں کی واپسی کا عروج شروع ہو چکا ہے اور توقع ہے کہ اس دوران 19.35 ملین مسافروں کی آمد و رفت ہو گی۔ محکمہ ریلوے اس حوالے سے 11993 مسافر ٹرینیں چلائے گا ۔ 3 مئی کو بیجنگ بیورو گروپ کمپنی کی جانب سے 1.55 ملین، شنگھائی بیورو گروپ کمپنی کی جانب سے 3.6 ملین اور گوانگ چو بیورو گروپ کی جانب سے 2.76 ملین مسافروں کی آمد ورفت متوقع ہے۔