ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی امریکی پالیسیوں پر شدید تنقید

2023/05/03 16:38:17
شیئر:

2مئی کو ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے لبنان کے ایک ٹیلی ویژن چینل کو خطے کی صورتحال پر انٹرویو دیا۔ رئیسی نے کہا کہ نئی دنیا کا نظم و نسق اور حالات یکطرفہ پالیسیوں کے مخالف ہیں، ایران نے امریکہ کی یکطرفہ پالیسیوں کی مذمت کی ہے۔ آج کی دنیا میں صرف ایسے چند ممالک نہیں ہیں جو خود کو حکمران سمجھتے ہیں۔
ایران سعودی عرب تعلقات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ فریقین کے درمیان سفارتی اور سیاسی تعلقات کی بحالی اور ترقی کا عمل جاری رہے گا۔ خطے کے بااثر ممالک کی حیثیت سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات سے خطے کو فائدہ ہوگا۔ ایران کی شنگھائی تعاون تنظیم میں شمولیت کے حوالے سے رئیسی نے کہا کہ اس اقدام سے ایران کو ایشیائی ممالک کے ساتھ تعاون کے مواقع میسر آئیں گے اور اس کے ساتھ ہی ایران برکس میں شمولیت کی تیاری بھی کر رہا ہے۔دورہ شام کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ایران شام کی علاقائی سالمیت کی حمایت کرتا ہے اور امریکہ کو فوری طور پر شام کو چھوڑ دینا چاہیے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکہ کے جھوٹ کو بے نقاب کیا جائے تاکہ دنیا جان سکے کہ امریکہ دہشت گردی  کو منظم کر  رہا ہے نہ کہ اس سے لڑ رہا ہے۔