بحیرہ جنوبی چین کو خطے سے باہر کی کسی بھی قوت کی شکار گاہ نہیں بننا چاہیے۔ چینی وزارت خارجہ

2023/05/04 17:20:55
شیئر:

4 مئی کو چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بحیرہ جنوبی چین کی موجودہ صورتحال مستحکم رہی ہے اور یہاں جہاز رانی اور پرواز  کی آزادی کا کبھی کوئی مسئلہ نہیں رہا۔ان کا کہنا ہے کہ  امریکہ فلپائن باہمی دفاعی معاہدہ فریقین کے درمیان ایک دوطرفہ معاہدہ ہے۔ چین دوطرفہ معاہدے کی آڑ میں بحیرہ جنوبی چین کے معاملے میں مداخلت اور چین کی علاقائی سالمیت اور بحری حقوق اور مفادات کو نقصان پہنچانے کے کسی بھی امر کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ 
ماؤ نینگ نے اس بات پر زور دیا کہ بحیرہ جنوبی چین خطے کے ممالک کا مشترکہ وطن ہے اور اسے خطے سے باہر  کی کسی قوت کی شکار گاہ نہیں بننا چاہیے۔ بحیرہ جنوبی چین میں امن و استحکام کی کلید یہ ہے کہ خطے کے ممالک کو باہمی اعتماد، اتحاد اور تعاون پر قائم رہتے ہوئے تنازعات کو صحیح معنوں میں حل کرنے کے حق کو اپنے ہاتھوں میں تھامے رہنا چاہیے۔