ایران اور سعودی عرب کے تعلقات کی بہتری خطے کے دیگر ممالک کے درمیان روابط کے لئے مفید ثابت ہوگی، ایرانی صدر

2023/05/04 15:12:32
شیئر:

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نےحال ہی میں لبنانی میڈیا کو دئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ ایران سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات میں بہتری کا خیرمقدم کرتا ہے اور اس سے علاقائی ممالک کے درمیان رابطوں اور تعاون کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ رئیسی نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر اہمیت کے حامل ہیں۔ ایران اور سعودی عرب اور خطے کے دیگر ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری سے خطے کے ممالک کے درمیان تعلقات مضبوط ہوئے ہیں اور فریقوں کے درمیان تبادلوں کو فروغ ملا ہے۔
یاد رہے کہ 6 اپریل کو چین کے وزیر خارجہ چھین گانگ نے بیجنگ میں سعودی عرب اور ایران کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کی، جس کے بعد ان کی موجودگی میں سعودی عرب اور ایران نے مشترکہ بیان پر دستخط کیے اور دونوں ممالک نے سفارتی تعلقات کی باضابطہ بحالی کا اعلان کیا.