فیڈ کی جانب شرح سود میں ہوش ربا اضافے سے امریکی بینکنگ سیکٹر کو مزید افراتفری کا سامنا ہوگا، ماہرین

2023/05/04 15:24:17
شیئر:

امریکی فیڈرل ریزور بورڈ  نے  3 تاریخ کو شرح سود میں مزید 25 بیسس پوائنٹس اضافے کا اعلان کیا۔ رائے عامہ کے نزدیک ایسے وقت جب امریکی معاشی نمو سست روی کا شکارہےاور بینکنگ سیکٹر کا بحران جاری ہے ، فیڈرل ریزرونے بدستور شرح سود میں اضافے پر اصرار کیا،  جس سے امریکی بینکنگ سیکٹر میں افراتفری بڑھ سکتی ہے اور مستقبل میں امریکی مالیاتی نظام میں مزید مسائل پیدا ہوں گے ۔وائٹ ہاؤس کونسل آف اکنامک ایڈوائزرز کی رکن ہیدر بش نے حال ہی میں کہا کہ فیڈ کو امید ہے کہ شرح سود میں اضافے سے افراط زر پر قابو پایا جائے گا لیکن اس اقدام سے بینکنگ انڈسٹری پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ 
مارکیٹ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ امریکی بینکاری بحران فیڈ کی انتہائی نرم  مانیٹری پالیسی کا شاخسانہ ہے اور گزشتہ سال فیڈ کی اپنی پالیسی کو یک دم سخت کرنے کے ساتھ ہی  بینکاری صنعت کے خطرات سامنے آنا شروع ہوگئے اور نقصانات ہونے لگے۔ دشان کیپیٹل کے بانی اور چیئرمین تھامس ہیز نے کہا کہ فیڈ کی پہلی غلطی یہ سمجھنا تھا کہ افراط زر صرف عارضی ہے، اس لئے پالیسی کی تبدیلی میں تاخیر ہوئی اور پھر پہلی غلطی کی بنیاد پر دوسری غلطی سرزد ہوئی یعنیٰ شرح سود میں اضافے کی حد اور رفتار بہت تیز ثابت ہوئی۔ 
بعض تجزیہ کاروں کے مطابق شرح سود میں جارحانہ اضافے کے تناظر میں امریکی حکومت کی بینکاری بحران سے نمٹنے کی پالیسی بھی عارضی ہے جس سے بنیادی طور پر مسئلہ حل نہیں ہو سکتا جبکہ  بینکنگ سیکٹر کے لیے نئے مسائل بھی پیدا ہو گئے ہیں۔