سوڈان میں متحارب فریقین جلد از جلد جنگ بندی کے حصول کے لیے بات چیت شروع کریں، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل

2023/05/04 09:48:47
شیئر:

 

تین مئی کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئتریس نے کینیا کے شہر نیروبی میں اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطحی عہدیداروں کے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کے بعد منعقدہ پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ سوڈان کی صورتحال ابتر ہوتی جا رہی ہے اور اقوام متحدہ کو اس پر گہری تشویش ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ اس وقت سوڈان میں انسانی بحران سنگین ہے، تنازعہ کے تمام فریقوں کو سوڈانی عوام کے مفادات کو اولین ترجیح دینا چاہیئے، مذاکرات کی میز پر واپس آنا چاہیئے اور جلد از جلد جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنا چاہیئے۔ انتونیو گوئتریس نے تمام فریقوں سے مطالبہ کیا کہ وہ امداد کو بحفاظت اور تیزی سے سوڈان میں داخل ہونے دیں اور اسے مقامی لوگوں میں تقسیم کریں۔