امریکہ سائبر ہتھیاروں سے دنیا بھر میں سائبر حملوں اور ڈیٹا چوری کو بند کرے، چینی وزارت خارجہ

2023/05/04 16:26:01
شیئر:

4 مئی کو چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے چین کی جانب سے جاری کردہ  "میٹرکس ایمپائر" تحقیقاتی رپورٹ - امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے)" نامی رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ  امریکہ کو بین الاقوامی برادری کے خدشات کو اہمیت دینی چاہیئے اور سائبر ہتھیاروں سے دنیا بھر میں سائبر حملوں اور ڈیٹا چوری کو بند کرنا چاہیئے۔
ترجمان نے کہا کہ امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے)  طویل عرصے سے غیر ملکی حکومتوں، کمپنیوں اور شہریوں کی معلومات جمع کر رہی ہے اور سرحد پار خفیہ سرگرمیوں کو منظم، نافذ، رہنمائی اور نگرانی کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سی آئی اےدنیا بھر میں  خفیہ طور پر  "پرامن ارتقاء" اور "رنگین انقلابات" کی موجب ہے  اور مسلسل جاسوسی کی سرگرمیوں میں ملوث ہے۔لہذا  بین الاقوامی برادری کو انتہائی چوکس رہنا چاہیئے۔