چینی صدر کے خصوصی نمائندے اور چین کے نائب صدر ہان چنگ برطانوی بادشاہ چارلس کی تاجپوشی کی تقریب میں شرکت کریں گے

2023/05/04 17:22:54
شیئر:

4 مئی کو چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے بتایا کہ برطانوی بادشاہ چارلس کی دعوت پر چینی صدر کے خصوصی نمائندے اور چین کے نائب صدر ہان چنگ 6 مئی کو لندن میں منعقدہ بادشاہ کی تاجپوشی کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ پرتگال اور نیدرلینڈز کی حکومتوں کی دعوت پر ہان چنگ 7سے 12 مئی تک پرتگال اور نیدرلینڈز کا دورہ بھی کریں گے۔