روس کے مطابق یوکرین کی کریملن پر ڈرون حملے کی کوشش ، یوکرین کی تردید

2023/05/04 09:41:09
شیئر:

3 مئی کو روسی صدارتی پریس بیورو نے خبر جاری کی کہ اسی دن علی الصبح یوکرین نے کریملن کی صدارتی رہائش گاہ پر دو ڈرونز سے حملہ کرنے کی کوشش کی لیکن اسے ناکام بنا دیا گیا اور اس واقعے کے نتیجے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ یوکرین نے اسی دن اس بات کی تردید کی کہ یوکرین کی جانب سے ایسا کوئی حملہ نہیں کیا گیا۔
کریملن کا کہنا ہے کہ  9 مئی یعنی  عظیم حب الوطنی کی جنگ کی یوم فتح کے دن ،ریڈ اسکوائر پر منصوبہ بندی کے مطابق پریڈ  منعقد کی جائے گی۔
3 تاریخ کو فن لینڈ کے دورے پر موجود یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین نے روسی صدر پیوٹن یا ماسکو کے خلاف کوئی حملے نہیں کیے۔