133 واں گوانگ چو میلہ اختتام پذیر

2023/05/05 10:29:13
شیئر:

133 واں گوانگ چو میلہ 5 تاریخ کو اختتام پذیر ہو رہا ہے۔ 4 مئی تک ،میلے میں آنے والے افراد کی تعداد 2.837 ملین تک جا پہنچی اور نمائش کا علاقہ اور  نمائش کنندگان کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔
اس سال گوانگ چومیلے کی درآمدی نمائش کے پیمانے کو مزید وسعت دی گئی ہے ، نمائش میں  "بیلٹ اینڈ روڈ" سے وابسطہ ممالک اور خطوں سے 370 نمائش کنندگان نے شرکت کی، جس سے نہ صرف ان  ممالک اور خطوں کی مصنوعات چینی مارکیٹ میں داخل ہوئی ہیں، بلکہ زیادہ سے زیادہ  چینی مصنوعات بھی ان ممالک اور خطوں میں پہنچی ہیں۔ ایک ترک نمائش کنندہ کا کہنا ہے کہ گوانگ چو میلے میں مختلف ممالک سے بہت سے خریدار آئے ہیں،یوں ہمیں اس میلے کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ اور وسیع تر کسٹمرز ملے ہیں .