چینی وزیر خارجہ کی اپنے بھارتی ہم منصب سے ملاقات

2023/05/05 14:55:20
شیئر:

چار تاریخ کو چینی وزیر خارجہ چھن گانگ نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے گوا میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے دوران ملاقات کی۔ چھن گانگ نے کہا کہ چین فریقین کے درمیان تعلقات کو صحت مند اور مستحکم ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے بھارت کے ساتھ مل کر کام کرنے پر آمادہ ہے ، چین اور بھارت کی موجودہ سرحدی صورتحال مجموعی  طور پر مستحکم ہے۔ فریقین کو چاہیے کہ وہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد جاری رکھیں، حاصل کردہ کامیابیوں کو مستحکم کریں اور سرحدی صورتحال کو مزید پرسکون بنانے کے عمل کو فروغ دیں۔ جے شنکر  نے بھارت چین تعلقات پر اپنے موقف کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ بھارت اور چین مشاورت سے سرحدی علاقے میں امن اور استحکام برقرار رکھیں گے۔