چینی وزیر خارجہ چھن گانگ کی روسی وزیر خارجہ سے ملاقات

2023/05/05 15:05:36
شیئر:

4 مئی کو چینی وزیر خارجہ چھن گانگ نے گوا بھارت میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے دوران روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کی۔ چھن گانگ نے کہا کہ چین روس کے ساتھ دونوں ممالک کے رہنماؤں کے اہم اتفاق رائے کو عمل میں لانے اور تمام میدانوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے تیار ہے۔ لاوروف نے کہا کہ روس چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو فروغ دیتے ہوئے ایک نئی بلندی تک پہنچانے کا خواہاں ہے۔
فریقین نے اتفاق کیا کہ اگلے مرحلے میں اعلیٰ سطحی اور مختلف سطحی روابط کا اہتمام کیا جائے گا، اقتصادی و تجارتی تعاون اور ثقافتی تبادلوں کو فروغ دیا جائے گا اور دونوں ممالک کے  درمیان افرادی تبادلوں کی سہولیات میں اضافہ کیا جائے گا۔
 یوکرین بحران کے حوالے سے چھن گانگ کا کہنا تھا کہ چین امن اور مذاکرات کے راستے پر گامزن رہے گا اور سیاسی طور پر اس بحران سے نمٹنے کے لئے عملی خدمات سر انجام دے گا۔ لاوروف نے کہا کہ روس چین کے اصول اور موقف سے متفق ہے۔