چین توقع کرتا ہے کہ او ایس سی ای یورپ میں امن کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کرے گا، اقوامِ متحدہ میں چینی نمائندہ

2023/05/05 10:54:10
شیئر:

4 مئی کو اقوام متحدہ کی سلامتی  کونسل کے ارکان نے یورپ میں سلامتی اور تعاون کی تنظیم کے چیئرمین ان آفس کے کام پر بریفنگ سنی۔عالمی ادارے میں  چینی وفد کے نمائندے نے اس توقع کا اظہار کیا کہ او ایس سی ای یورپ میں امن و استحکام برقرار رکھنے اور یورپ میں تعاون پر مبنی  مشترکہ اور پائیدار سلامتی کے قیام  میں مثبت اور تعمیری کردار ادا کرے گا ۔ چینی نمائندے نے  یوکرین کے مسئلے پر چین کے موقف کا اعادہ کیا۔
اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گنگ شوانگ نے او ایس سی ای پر زور دیا کہ وہ موجودہ میکانزم کا بہتر استعمال کرے اور امن مذاکرات کو فروغ دینے،  ثالثی کرنے ، تمام فریقین کے مفادات اور خدشات میں توازن پیدا کرنے، رکن ممالک کو سرد جنگ کی ذہنیت اور انتہا پسندانہ سیاست سے دور کرنے، بات چیت اور مشاورت کے ذریعے باہمی اعتماد قائم کرنے اور پرامن مذاکرات کے ذریعے تنازعات کو حل کرنے کی ترغیب دے۔