امریکی میڈیا کی ایک بار پھر سوڈان سے محض سفارتی عملے کے انخلا پر اپنی حکومت پر تنقید

2023/05/05 15:01:55
شیئر:

سوڈان میں مسلح تنازع شروع ہونے کے بعد امریکی حکومت نے سب سے پہلے سوڈان میں امریکی سفارت خانے کے عملے کے 100 ارکان کو باہر نکالا لیکن امریکی شہریوں کی زندگیوں اور حفاظت کو نظر انداز کیا گیا ہےبلکہ انہیں خود سے سوڈان سے نکلنے، یہاں تک کہ مقامی سطح پر پناہ لینے کی تجویز بھی دی گئی ہے، جس سے امریکی رائے عامہ میں ہنگامہ برپا ہو گیا۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوڈان میں موجود تقریباً 5 ہزار امریکی شہریوں میں سے اب تک صرف 1500 کو نکالا گیا ہے۔ "واشنگٹن پوسٹ" نے تین مئی کو  اپنے تبصرے میں کہا کہ یہ کارکردگی افغانستان سے امریکی فوجی انخلا کے بعد پیدا ہونے والی افراتفری جیسی ہے، یہ سب امریکی پالیسی کی ناکامی اور حکومت کی نااہلی کو ظاہر کرتا ہے۔