شی جن پھنگ کے جوابی خط سے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی

2023/05/05 10:19:47
شیئر:

حال ہی میں چائنا ایگریکلچریونیورسٹی کے طلبہ نمائندوں نے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کو خط لکھ کر ملک کی زرعی ترقی میں حصہ ڈالنے کے عزم کا اظہار کیا۔
جناب شی جن پھنگ نے اپنے جوابی خط  میں طلبہ کے لئے پرجوش توقعات کا اظہار کیا اور  ۴ مئی یوم نوجوانان کے موقع پر ملک بھر میں نوجوانوں کو مبارکباد پیش کی۔ جنرل سیکرٹری کے جوابی خط میں دیہی احیاء کے سلسلے میں  خدمات انجام دینے والے نوجوانوں  کی حوصلہ افزائی  کی گئی  جس پر ملک بھر کے طلبہ اور  نوجوانوں نے اس بات کا اظہار کیا کہ وہ خوابوں کی پرورش کریں گے ، زراعت اور دیہی علاقوں کی جدیدکاری کو تیز کرنے اور ایک جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر میں اپنی خدمات انجام دیں گے۔