بحیرہ اسود کے اناج برآمد کے معاہدے کے فریقین اعلی سطحی اجلاس منعقد کریں گے

2023/05/06 11:19:16
شیئر:

5 مئی کو  اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نائب ترجمان فرحان حق نے کہا کہ ترک حکومت نے اگلے ہفتے استنبول میں ہونے والے "بحیرہ اسود کے اناج برآمد کے معاہدے" کے فریقین کے اعلی سطحی اجلاس کی تیاری کے لیے اسی دن ایک تکنیکی اجلاس طلب کیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ اس اعلیٰ سطحی اجلاس کی تفصیلات پر فی الحال کام کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے اجلاس کے شرکاء کی تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا ، تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ تمام فریقوں کے ساتھ "تعمیری اور واضح" بات چیت کے منتظر ہیں۔
18 مارچ کو ، روس نے بحیرہ اسود کے اناج برآمد کے معاہدے کی تجدید کا اعلان کیا ، جس کی مدت مطلوبہ 90 دن نہیں ، بلکہ 60 دن رکھی گئی ۔ یعنی اگر روس 18 مئی کے جائزے کے بعد معاہدے کی تجدید پر راضی نہیں ہوتا تو "بحیرہ اسود کے اناج کی ترسیل کا معاہدہ" غیر قانونی ہو جائے گا۔ فی الحال، یہ سمجھا جا رہا ہے کہ فریقین کے مشترکہ رابطہ مراکز نے نئے اناج بردار جہازوں کی تصدیق نہیں کی ہے. اقوام متحدہ میں روس کے نائب مستقل مندوب پولینسکی نے حالیہ دنوں  نامہ نگاروں کو بتایا کہ یہ تاریخ اقوام متحدہ کے لیے روسی کھاد اور اناج کی برآمدات کے نفاذ میں مدد کے لیے ایک 'الٹی میٹم' ہے۔