شی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ پھنگ لی یوان کی جانب سے برطانوی بادشاہ چارلس سوم اور ملکہ کیمیلا کی تاج پوشی پر تہنیتی پیغام

2023/05/06 18:30:57
شیئر:

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے چھ تاریخ کو برطانوی بادشاہ چارلس سوم اور ملکہ کیمیلا کی تاج پوشی پر تہنیتی پیغام بھیجا ۔ پیغام میں کہا گیا ہے کہ اس وقت  دنیا گہری اور پیچیدہ تبدیلیوں سے گزر رہی ہے اور  عالمی برادری کو بہت سے غیر معمولی چیلنجز کا سامنا ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کی حیثیت سے چین اور برطانیہ کو  طویل مدتی اور تزویراتی نقطہ نظر سے مشترکہ طور پر امن، ترقی، تعاون اور  مشترکہ فائدے  پر مبنی   تاریخی رجحان کو فروغ دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ چین دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوستی بڑھانے، باہمی فائدہ مند تعاون کو وسعت دینے، افرادی و ثقافتی   تبادلوں کو گہرا کرنے کے لیے برطانیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے ، تاکہ باہمی فائدہ مند چین برطانیہ تعلقات کے ذریعے  دونوں ممالک اور دنیا کو مستحکم اور بہتر فائدہ پہنچایا جا سکے ۔