پاکستان چین دوستی کی جڑیں روایتی اور گہری ہیں ،پاکستانی صدر عارف علوی

2023/05/06 18:27:19
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 5  مئی  کو پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف  علوی نے اسلام آباد میں چینی وزیر خارجہ چھن گانگ سے ملاقات میں  کہا کہ پاک چین دوستی کی جڑیں روایتی  اور گہری ہیں۔ بین الاقوامی صورتحال میں جتنی زیادہ  تبدیلیاں آئیں گی، پاکستان اور چین کے درمیان قریبی روابط  اور دوستی اتنی ہی زیادہ ضروری  ہو گی ۔انہوں  نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تواتر کے ساتھ   تبادلوں کی عمدہ روایت کو آگے بڑھانا اہم ہے۔
 صدر علوی نے کہا کہ  پاکستان ون چائنا پالیسی پر مضبوطی سے عمل پیرا ہے اور چین  کے اقتدار اعلی ، علاقائی سالمیت اور دیگر بنیادی مفادات سے متعلق معاملات پر چین کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔
 انہوں نے کہا کہ پاکستان، چین پاکستان اقتصادی راہداری کو مشترکہ طور پر فروغ دینے اور زراعت، کمیو نیکیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی  کے شعبوں میں تعاون کو مستحکم  کرنے کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے ۔