چائنا میڈیا گروپ کو باضابطہ طور پر پیرس اولمپک گیمز کا مرکزی براڈکاسٹر بننے کی دعوت

2023/05/06 16:42:14
شیئر:

6 مئی کو  بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کی اولمپک براڈکاسٹنگ سروس (OBS) اور چائنا میڈیا گروپ (CMG) نے بیجنگ میں تعاون کی ایک یادداشت پر دستخط کیے، اور CMG کو باضابطہ طور پر پیرس اولمپک گیمز کا مرکزی براڈکاسٹر بننے کی دعوت دی گئی۔ دونوں  ادارے اولمپک  گیمز کے وسیع پیمانے پر پھیلاؤ کو مشترکہ طور پر فروغ دینے کے لیے ایک طویل مدتی تعاون کا طریقہ کار بھی قائم کریں گی۔ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے چیئرمین تھامس بیچ  اور چائنا میڈیا گروپ کے ڈائریکٹر شین ہائی شیونگ  بھی اس موقع پر موجود تھے ۔
شین ہائی شیونگ نے کہا کہ چائنا میڈیا گروپ  بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کا   قابل اعتماد پارٹنر ہے۔چائنا میڈیا گروپ کو پیرس اولمپک گیمز کا اہم نشریاتی ادارہ  بننے کے لیے مدعو کیا گیا تھا، جو  جمناسٹکس، ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن اور راک کلائمبنگ سمیت چار بڑے ایونٹس کی بین الاقوامی کوریج  کے لیے   2,000  افراد کی  ایک پراڈکشن اور براڈکاسٹنگ ٹیم بھیجے گا۔ اور  دنیا بھر کے کروڑوں ناظرین کے  لیے   ایک لاجواب اولمپک ایوٹ پیش کر ےگا۔
تھامس بیچ   نے کہا کہ چائنا میڈیا گروپ  دنیا میں بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے اہم ترین میڈیا پارٹنرز میں سے ایک ہے۔ اس  بار   چائنا میڈیا گروپ  کو پیرس اولمپک گیمز کے چار بڑے ایونٹس  کو  بین الاقوامی سطح پر  نشر کرنے کا اختیار دیا گیا ہے، تاکہ عالمی  ناظرین ، خاص طور پر نوجوانوں   کو  ان کھیلوں کی منفرد دلکشی دکھائی جا سکے، اور دوستی اور احترام کی حامل اولمپک اقدار کو  سرحدوں سے ماورا دنیا  تک پہنچایا جا سکے ۔