ہانگ کانگ کی حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی جانب سے ہانگ کانگ کی اقتصادی ترقی اور مالی استحکام کو تسلیم کرنے کا خیرمقدم کیا

2023/05/06 10:28:04
شیئر:

ہانگ کانگ کے دورے پر آئے  آئی ایم ایف کے وفد نے 5 تاریخ کو ابتدائی سمری جاری کی جس میں ہانگ کانگ کی  حکومت کی جانب سے معاشی نمو کو فروغ دینے اور مالی استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے کیے گئے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے یقین ظاہر کیا گیا کہ ہانگ کانگ کا مالیاتی نظام مستحکم ہے اور چیلنجز سے بھرپور  عالمی میکرو فنانشل ماحول میں بھی بین الاقوامی مالیاتی مرکز کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ آئی ایم ایف کے مزکورہ بیان کا  ہانگ کانگ کےسرکاری عہدیداروں نے خیر مقدم کیا۔
ہانگ کانگ حکومت کے فنانشل سیکریٹری چھن ماو پو نے ہانگ کانگ کے بارے میں آئی ایم ایف کے  وفد کے انتہائی مثبت جائزے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہانگ کانگ میں مالیاتی شعبے کی اعلیٰ سطحی  ریگولیشن موجود ہے، مسلسل بدلتے ہوئے عالمی ماحول میں ایک مضبوط مالیاتی نظام برقرار ہے اور یہ عوامل بین الاقوامی مالیاتی مرکز کے طور پر ہانگ کانگ کی اہم حیثیت کو مضبوط کرتے ہیں۔