نوول کورونا وائرس کی وبا اب "بین الاقوامی سطح کی پبلک ہیلتھ ایمرجنسی نہیں بنے گی ، ڈائیریکٹر جنرل ڈبلیو ایچ او

2023/05/06 15:45:31
شیئر:

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریسس نے5 مئی کو  جنیوا میں منعقدہ  ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ نوول  کورونا وائرس کی وبا اب بین الاقوامی  سطح کی پبلک ہیلتھ ایمرجنسی نہیں بنے گی ۔ 
4 مئی کو ڈبلیو ایچ او نے نوول کورونا وائرس ایمرجنسیز سے متعلق کمیٹی کا 15 واں اجلاس منعقد کیا، جس میں  مختلف ممالک کے  ماہرین نے  اس عالمی وبا کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا۔ماہرین کے مطابق  عالمی سطح پر  آبادی میں نوول  کورونا وائرس کے خلاف قوت مدافعت کی بلند سطح برقرار ہے اور  اس سے ہونے والی اموات کی تعداد، اسپتال میں داخل ہونے کی شرح اور دیگر اعداد و شمار میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، لہٰذا  نوول  کرونا  وائرس کی ممکنہ تبدیلیوں کی  صورتحال کی بنیاد پر اب  وقت آگیا ہے کہ  نوول کورونا  وائرس کی وبا کے طویل مدتی انتظام کی طرف منتقلی  کی جائےتاہم ڈائریکٹر جنرل ڈبلیو ایچ او  نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مذکورہ  اعلان کا مطلب یہ نہیں ہے کہ نوول  کورونا وائرس عالمی صحت کے خطرے کے طور پر ختم ہو  چکا ہے۔