ٹیکساس کے تجارتی علاقے میں فائرنگ ، حملہ آور سمیت 9 افراد ہلاک

2023/05/07 16:37:48
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 6 مئی کو امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس کے مضافات میں واقع ایک تجارتی علاقے میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں حملہ آور سمیت 9 افراد ہلاک  ہوئے۔ہلاک ہونے والوں میں  بچے بھی شامل ہیں۔
عینی شاہدین کا کہنا  تھا  کہ واردات کے وقت حملہ آور نے رائفل سے معصوم لوگوں پر فائرنگ کی  اور اس  دوران کم از کم 30 گولیوں کی آوازیں سنی گئیں۔ پولیس نے جائےوقوع  پر پہنچ کر  حملہ آور کوہلاک کر دیا۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور سمیت سات افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ نو افراد کو علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا جہاں  مزید دو افراد  دم توڑ گئے۔