جنوبی کوریا کے شہری جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا کے دورہ جنوبی کوریا کے خلاف سراپا احتجاج

2023/05/07 16:41:29
شیئر:

 

مقامی وقت کے مطابق 7 مئی کی سہ پہر جنوبی کوریا کے متعدد شہری گروہوں کے نمائندے جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا کے دورہ جنوبی کوریا کے خلاف احتجاج کے لیے   سیول میں صدارتی محل کے سامنے جمع ہوئے ۔احتجاجی مظاہرے میں شریک شہریوں نے "جاپان کو غیر قانونی نوآبادیاتی حکمرانی کے لیے معافی مانگنے، "فوکوشیما کے جوہری آلودہ پانی کو سمندر میں ڈالنے   کی مخالفت "،اور  توہین  آمیز سفارت کاری کو معطل کرو" جیسے نعروں اور پلے کارڈز  کے ذریعے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا ۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ امریکہ، جاپان اور جنوبی کوریا اپنے سفارتی تعلقات کو تیز کر رہے ہیں اور فوج میں انٹیلی جنس شیئرنگ جیسے تعاون کو آگے بڑھا رہے ہیں جو کہ جزیرہ نما خطے میں امن و استحکام کے لیے نا سازگار ہے اور یہ  علاقائی کشیدگی سمیت جنگ کے خطرات کا بھی سبب بن  جائے گا ۔