روسی زرعی مصنوعات اور کھاد کی برآمد ات میں رکاوٹیں بدستور موجود ہیں ، روسی نائب وزیر خارجہ

2023/05/07 16:34:32
شیئر:

روسی نائب وزیر خارجہ سرگئی ورشینین  نے 5 تاریخ کو  اقوام متحدہ کی تجارت اور ترقی کی کانفرنس کے سیکرٹری جنرل گرین اسپین کے ساتھ روسی زرعی مصنوعات اور کھاد کی برآمد ات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال  کیا ۔
روس  نے نشاندہی کی کہ روسی زرعی مصنوعات اور کھاد کی برآمدات میں اب بھی رکاوٹیں موجود ہیں ، اور مالی اور لاجسٹک امور میں  کسی قسم کی حقیقی پیش رفت نہیں ہوئی ۔سرگئی ورشینین نے  6 تاریخ کو ایک انٹرویو میں کہا کہ روس بحیرہ اسود کی بندرگاہوں سے زرعی مصنوعات کی برآمد پر معاہدے کے نفاذ سے مطمئن نہیں ہے  ۔ یوکرین نے  زرعی مصنوعات کی نقل و حمل کے چینل سے فائدہ اٹھاتے ہوئے  سیواستوپول پر حملہ  کیا ، جو روس کے یے نا قابل قبول ہے ۔ 
یاد رہے کہ اقوام متحدہ اور ترکیہ  کی ثالثی کے تحت روس اور یوکرین نے گزشتہ سال جولائی میں بحیرہ اسود کی بندرگاہوں سے زرعی مصنوعات کی برآمد کی بحالی سے متعلق ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ یہ معاہدہ 18 مئی کو ختم ہو رہا ہے ۔ روس، ترکیہ اور یوکرین مذکورہ  معاہدے کی میعاد میں توسیع کے لیے  اگلے  ہفتے بات چیت کریں گے۔