پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی دعوت پر چین کے ریاستی کونسلر اور
وزیر خارجہ چھن گانگ نے 5 اور 6 مئی کو پاکستان کا دورہ کیا۔ 6 مئی کو دونوں
وزرائے خارجہ نے اسلام آباد میں چوتھے چین پاکستان وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ
کی مشترکہ صدارت کی۔
فریقین نے چین پاک تعلقات اور سیاست ، حکمت عملی ، معیشت
، سیکیورٹی، تعلیم اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون نیز مشترکہ
دلچسپی کے بین الاقوامی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔فریقین نے اس بات پر
زور دیا کہ چین پاک دوستی دونوں ممالک کا مستقل انتخاب ہے۔ چاروں موسموں کے
اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرز کی حیثیت سے چین اور پاکستان کے درمیان اعلی باہمی
اعتماد موجود ہے اور "آہنی" دوستی کو دونوں ممالک میں وسیع تر حمایت حاصل
ہے۔فریقین نے بنیادی مفادات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی بھرپور حمایت جاری رکھنے
پر اتفاق کیا۔چین نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان کو اپنی سفارت کاری میں ترجیح
دی جائے گی۔جبکہ پاکستان نے ون چائنا پالیسی پر اپنی پختہ پاسداری کا اعادہ کیا ۔
فریقین نے سی پیک کے آغاز کی 10 ویں سالگرہ کا خیرمقدم کیا اور اس بات کی تصدیق کی
کہ سی پیک "بیلٹ اینڈ روڈ" کا ایک مثالی منصوبہ ہے جس نے پاکستان کی معاشی وسماجی
ترقی، روزگار میں اضافہ اور لوگوں کے ذریعہ معاش کو فروغ دیا ہے۔فریقین نے مشترکہ
مفادات کے تحفظ کے لئے اقوام متحدہ اور شنگھائی تعاون تنظیم جیسے کثیر الجہتی
میکانزم میں باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔