چینی صدر شی جن پھنگ چین۔وسطی ایشیا سمٹ کی صدارت کریں گے

2023/05/08 10:34:21
شیئر:


چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے بتایا ہے کہ چین۔وسطی ایشیا سمٹ اٹھارہ سے انیس مئی تک چین کے صوبہ شیان شی کے شہر شی آن میں منعقد ہوگی۔چینی صدر شی جن پھنگ اس سمٹ کی صدارت کریں گے۔قازق صدر قسیم جمورت توقیوف ،کرغز صدر صدیر جاپروف،تاجک صدر امام علی رحمان ،ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف ،ازبکستان کے صدر شوکت میرزیوف دعوت پر اس سمٹ میں شرکت کریں گے۔