چین کے دوبارہ قابل استعمال تجرباتی خلائی جہاز کی کامیاب واپسی

2023/05/08 10:43:54
شیئر:


چین کا دوبارہ قابل استعمال تجرباتی خلائی جہاز، جسے چین کے چیو چھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے کامیابی کے ساتھ لانچ کیا گیا تھا، 276 دن مدار میں رہنے کے بعد 8 مئی کو کامیابی کے ساتھ مقررہ لینڈنگ سائٹ پر اتر گیا۔اس تجربے کی مکمل کامیابی چین کی دوبارہ قابل استعمال خلائی جہاز ٹیکنالوجی کی تحقیق میں اہم کامیابی اور پیش رفت کی علامت ہے، جو  مستقبل میں خلا کے پرامن استعمال کے لئے  زیادہ آسان اور سستا ذریعہ  فراہم کر سکتی ہے۔