شی جن پھنگ سے دسویں ورلڈ اوورسیز چائنیز ایسوسی ایشن فرینڈشپ کانفرنس کے نمائندوں کی ملاقات

2023/05/08 16:30:30
شیئر:

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے آٹھ مئی کو بیجنگ کے  عظیم عوامی ہال میں 10 ویں ورلڈ اوورسیز چائنیز ایسوسی ایشن فرینڈشپ کانفرنس میں شریک نمائندوں سے ملاقات  میں  دنیا کے  مختلف علاقوں میں مقیم چینیوں کے ساتھ نیک تمناوں کا اظہار کیا ۔ 
اس موقع پر سی پی سی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سنٹرل یونائیٹڈ فرنٹ ورک ڈپارٹمنٹ کے سربراہ شی تھائی  فنگ نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نشاندہی کی  کہ سمندر پار چینی،  چین کو دنیا سے جو ڑنے کے لیے  ایک پل  کا  کردار ادا کرتے ہیں ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ  سمندر پار چینی عالمی امن اور چین کی غیر ملکی دوستی کو فعال طور پر فروغ دینے، عالمی ترقی ،  جیت  جیت  اور سود مند تعاون کو  فروغ دینے، چین کے غیر ملکی تبادلوں اور تہذیبوں کے مابین باہمی فائدے کے  فروغ  کے لیے مل کر کام کریں گے تاکہ  چینی قوم کے عظیم احیاء اور انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر  کے سفر میں ایک نیا باب لکھا جا سکے ۔