چین میں پہلی سہ ماہی میں 10.4 ملین کلو واٹ کی نئی پون بجلی گرڈ میں شامل، قومی محکمہ توانائی

2023/05/08 10:31:32
شیئر:


رواں سال  کے آغاز سے چین بڑے پیمانے پر پون بجلی کے فوٹووولٹک اڈوں ، بڑے پن بجلی کے منصوبوں اور پمپڈ اسٹوریج کی تعمیر کو فروغ دے رہا ہے اور قابل تجدید توانائی کی ترقی کا اچھا آغاز ہوا ہے۔
چین کے قومی محکمہ توانائی کے مطابق، پہلی سہ ماہی میں، ملک بھر میں 10.4 ملین کلو واٹ کی نئی پون بجلی گرڈ میں شامل کی گئی ہے، جس میں سے 9.89 ملین کلو واٹ آن شور پون بجلی اور 510،000 کلوواٹ آف شور پون بجلی شامل ہے جبکہ ملک  کی نئی نصب شدہ صلاحیت کا 67.7 فیصد شمال مشرقی ، شمال مغربی اور شمالی علاقوں میں ہے.
پہلی سہ ماہی میں پون بجلی کے استعمال کی اوسط شرح 96.8 فیصد تھی، جو  پچھلے سال کی اسی مدت کے برابر تھی۔ پون بجلی پر 24.9 بلین یوآن کی سرمایہ کاری مکمل کی گئی جس میں سال بہ سال 15 فیصد کا اضافہ ہے۔