چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر دفاع لی شانگ فو کی پاکستانی بحریہ کے چیف آف اسٹاف ایڈ مرل امجد خان نیازی سے ملاقات

2023/05/08 15:50:51
شیئر:

چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر دفاع لی شانگ فو نے 8 تاریخ کو بیجنگ میں پاکستانی بحریہ کے چیف آف اسٹاف ایڈ مرل امجد خان  نیازی  سے ملاقات کی۔
لی شانگ فو نے کہا کہ چین کے  صدر مملکت  شی جن پھنگ، چین پاکستان تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور انہوں نے گزشتہ سال پاکستانی وز رائے اعظم سے تین بار ملاقات کی۔ دونوں افواج کے درمیان تعلقات دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کا ایک اہم حصہ ہیں ۔  انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کے  درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے اچھے نتائج برآمد ہوئے ہیں اور دونوں بحری افواج کے درمیان تعاون بھی مستحکم ہوا ہے  ۔ لی نے کہا کہ فریقین کے درمیان فوجی تبادلوں میں  نئے شعبوں کو وسعت دینا چاہیے اور  تعاون کو مزید بڑھا کرخطے کی سلامتی  اور مفادات  کے تحفظ کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔
 پاکستانی بحریہ کے چیف آف اسٹاف  نیازی نے کہا  کہ پاک بحریہ چینی بحریہ کے ساتھ قریبی تعاون کا میکنزم قائم کرنے، عملی تبادلوں اور تعاون کو مزید گہرا کرنے اور علاقائی سلامتی اور استحکام کو مشترکہ طور پر برقرار رکھنے کے لیے تیار ہے۔