کینیڈا غیر معقول اشتعال انگیزی فوری طور پر روکے ، چینی وزارت خارجہ

2023/05/09 16:16:43
شیئر:

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے نو مئی  کو یومیہ پریس کانفرنس میں شنگھائی میں کینیڈا کی  قونصل جنرل کو  "ناپسندیدہ فرد"  قرار دیے جانے کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین کے اعتراض  کو نظر انداز کرتے ہوئے کینیڈین فریق نے  نام نہاد "کینیڈا کے اندرونی معاملات میں مداخلت"  کی   جھوٹ کی بنیاد پر   چینی سفارت کار کو  "ناپسندیدہ شخصیت" قرار دیا، جس کی چین سخت مذمت اور مخالفت کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ "کینیڈا کے اندرونی معاملات میں چین کی مداخلت"  کی بات قطعاً غلط  ہے اور یہ  چین کو بدنام کرنے کے نظریے پر مبنی  سیاسی جوڑ توڑ  کے سوا کچھ نہیں ۔ وانگ وین بین نے کہا کہ چین کا اپنے مفادات کے تحفظ کا عزم ناقابل تسخیر ہے اور چین  کینیڈا پر  زور دیتا ہے  کہ وہ  فوری طور پر غیر معقول اشتعال انگیزی بند کرے  ورنہ چین سختی سے اس کا مقابلہ کرے گا۔