ایران اور سعودی عرب کے تعلقات تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں ،ایرانی وزارت خارجہ

2023/05/09 09:23:35
شیئر:


8تاریخ کو ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نصیر کنعانی نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے تعلقات تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں اور دونوں فریق ایک دوسرے کے لیے جلد سفارت خانے اور قونصل خانے کھولیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ عرصے میں ایران اور سعودی عرب کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور دیگر شعبوں میں تعلقات میں تیزی سے ترقی ہوئی ہے۔ ایران اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے فریم ورک کے تحت فریقین نے سفارت خانے اور قونصل خانے کھولنے کی تیاریوں میں اچھی پیش رفت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اپنے وعدوں کو سنجیدگی سے پورا کرے گا اور سعودی عرب کے شہر ریاض اور جدہ میں سفارت خانے اور قونصل خانے کھولنے کی حتمی تیاریاں کر رہا ہے۔ فریقین جلد ہی سفارت خانوں اور قونصل خانوں کا افتتاح دیکھ سکیں گے۔
رواں سال 8 مئی کو ایرانی جوہری معاہدے سے امریکہ کی یکطرفہ دستبرداری کو پانچ سال ہو چکے ہیں ۔اس حوالے سے کنعانی کا کہنا تھا کہ ایران کو امید ہے کہ تکنیکی سطح کے علاوہ متعلقہ ممالک بہترین سیاسی رضامندی بھی دکھائیں گے اور  امریکہ سمیت تمام فریق ذمہ داری کے ساتھ ایرانی جوہری معاہدے کو بحال کریں گے۔