رواں سال کے پہلے چار ماہ میں چین کی درآمدات اور برآمدات میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 5.8 فیصد اضافہ ہوا

2023/05/09 15:32:13
شیئر:

جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز نے 9 تاریخ کو اعلان کیا کہ پہلے چار ماہ میں چین کی  بیرونی تجارتی درآمدات اور برآمدات میں  پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 5.8 فیصد اضافہ ہوا اور چینی معیشت  میں استحکام اور بہتری کا رجحان جاری رہا ۔
کسٹمز کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ رواں سال کے پہلے چار ماہ میں "بیلٹ اینڈ روڈ" سے منسلک ممالک کے ساتھ چین کی درآمدات اور برآمدات کا حجم 4.61 ٹریلین یوآن رہا جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں  16 فیصد اضافہ ہے۔ ان میں قازقستان سمیت   پانچ وسطی ایشیائی ممالک اور سعودی عرب اور دیگر مغربی ایشیائی اور شمالی افریقی ممالک  کےلیے  درآمدات اور برآمدات میں بالترتیب 37.4 فیصد اور 9.6 فیصد اضافہ ہوا۔